مکمل ہو گئی نعمت رسالت ختم ہوتی ہے | یونس تحسین شاعری |ختم نبوت شاعری


 

مکمل ہو گئی نعمت رسالت ختم ہوتی ہے

حبیب کبریا تجھ پہ نبوت ختم ہوتی ہے


تمہارے واسطے بزمِ دو عالم کو سجایا تھا

تمہارے بعد دنیا کی صدارت ختم ہوتی ہے


تمہاری ذات کے ہوتے کسی کی بات لایعنی

تمہاری بات پر ساری شریعت ختم ہوتی ہے


وہاں پہلا قدم رکھا تیرے نورانی پیکر نے

جہاں پر نسل انسانی کی عظمت ختم ہوتی ہے


تمہارے آشیانے پر طہارت کی سند اتری

تمہاری آل سے آگے طہارت ختم ہوتی ہے


وہاں سے والضحی کے چہرے کا جلوہ ضو پکڑتا ہے

جہاں پہ ساری دنیا کی بصارت ختم ہوتی ہے


ہمارے واسطے ختم نبوت اصل ایماں ہے

جو منکر ہے وہ کافر ہےوضاحت ختم ہوتی ہے

یونس تحسین

عشق میں آیا وہ مقام آخر | ishq me aaya wo maqam aakhir


 

عشق میں آیا وہ مقام آخر

خود کے جلوے میں ہے امام آخر

 

تم سے مل کر ملے خدا سے ہم

سوزِ ہجراں کے ٹوٹے جام آخر

 

جان دے دیں گے تیرے غم میں ہم

عشق تیرے میں غلام آخر

 

خاک اڑائی ہے فلک تک میری

عشق نے یوں کیا ہے کام آخر

 

آنکھ نے دیکھی حقیقت تو

بت کدے ٹوٹےہیں تمام آخر

 

ہم تو پڑھتے رہے کلام تیرا

ہو گئے آپ ہم کلام آخر