میں خوشی کوجانتا کیا جو وہ غم زدہ نہ کرتے | کلام غلام معین الدین بڑے لالہ جی سرکار | گولڑہ شریف| men khushi ko janta kia urdu lyrics


 

میں خوشی کوجانتا کیا جو وہ غم زدہ نہ کرتے

مجھے دردِ دل نہ دیتے ، میرا کچھ سوا نہ کرتے

 

میرا آشیاں جلایا مجھے لامکاں بنایا

یہ بقا کہاں سے ملتی وہ اگر فنا نہ کرتے

 

مجھے سرِ لاالہ کی کبھی آگہی نہ ہوتی

جو غمِ جہاں سے بڑھ کر کوئی غم عطا نہ کرتے

 

مری شمع ِزندگی تو مجھے ساتھ ہی جلاتی

کہ یہ حشر تک نہ بجھتی تم اگر جدا نہ کرتے

 

سرِ بزم گر بلا کر ہمیں تم نہ کرتے رسوا

تیرا ہر ستم اٹھاتے پر کبھی گلہ نہ کرتے

 

کبھی اے شہیدِ ایماں! یہ جہاں نہ زندہ ہوتا

سرِ نیزہ بندگی کا جو حق آپ ادا نہ کرتے

 

مرا جذبہ محبت نہ معین جگمگاتا

وہ اگر ستم نہ کرتے وہ اگر جفا نہ کرتے

0 Post a Comment:

Post a Comment