جدا وہ ہو گئے ،لگتا
نہیں ہے
ہیں پردے میں مگر
پردہ نہیں ہے
بسی ہے آنکھ میں
صورت تمہاری
کوئی چہرہ ہمیں جچتا
نہیں ہے
جدائی آپ کی تڑپا
رہی ہے
ہمارا دل کہیں لگتا
نہیں ہے
ذرا سی دیر کو آ
جائیے گا
بہت دن سے تمہیں
دیکھا نہیں ہے
بظاہر تو نظر آتے
نہیں ہو
نہیں ہو ساتھ تم ،
ایسا نہیں ہے
0 Post a Comment:
Post a Comment